ہدایت الرحمن کا لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ میں اظہارِ یکجہتی کے لئے آمد۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ، وائس چیئرمین ماما قدیر اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات۔ مولانا ہدایت الرحمن نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے جدوجہد کی ستائش کی۔ انہوں نے رہنماؤں کے ہمراہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں