کوئٹہ، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کا پانچواں روز، حکومت کی چشم پوشی برقرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ لاپتہ افراد کا کوئٹہ میں طلباءتنظیم، سیاسی پارٹیوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین کی کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنے کو پانچواں دن جاری، ابھی تک حکومت بلوچستان اور حکام بالا کی طرف سے خاطر خواہ اور سنجیدہ مذاکرات نہیں ہوسکے ہیں۔ اے این پی کے صوبائی صدر اور رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی اور اے این پی کے دیگر رہنماﺅں کیمپ آمد، رہنماﺅں نے زیارت واقعہ کےخلاف اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنے میں بیٹھے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ تمام حکومتی نمائندوں اور سیاسی پارٹیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ دھرنے میں شرکت کرکے لواحقین کی آواز بنیں اور مظاہرین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں