آیت اللہ سید علی خامنہ اء کابھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ اء نے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کیا ہے۔جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں،بھارتی حکومت کو انتہاء پسند ہندووں اور ان کی جماعتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ایرانی سپریم راہنماء نے کہا کہ بھارت کو اسلامی دنیا کی تنہائی سے بچانے کے لیے بھارتی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام روکنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں