کراچی میں را کے کیلئے کام کرنے کے الزام میں سرکاری ملازم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کرنے والے سرکاری ملازم آصف صدیقی کو گرفتاری کا دعوی کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی کراچی میں اہم کارروائی میں ’’ را‘‘ سلیپر سیل کا اہم رکن آصف صدیقی گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے ۔ گرفتار ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے متعلق معلومات بھارت بھیجتا تھا۔حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم آصف صدیقی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور وہ تنظیم کے سلیپرسیل کا رکن ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کیلئے فنڈنگ حاصل کرتا تھا۔ ایف آئی نے آصف صدیقی کو جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ملزم 15 مئی تک کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں