ڈپٹی اسپیکررولنگ پر فیصلہ ساڑھے 7 بجے سنایا جائیگا، کابینہ کا اہم اجلاس طلب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اسپیکررولنگ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ساڑھے 7 بجے سنایا جائیگا۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے اہم پیشرفت میں حکومتی اتحادی جماعتوں نے کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے میں تاخیر کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
Load/Hide Comments


