بجلی کی قیمتوں میں 26 جولائی سے 3 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 26 جولائی سے 3روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگا،اگست سے 3روپے 50 پیسے اور اکتوبر میں 91 پیسے کا اضافہ ہوگا،نومبر سے توانائی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور دسمبر تک بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے تک ہو جائیگا، اگلے چند ماہ مشکل ہیں غریب ترین صارفین کو تحفظ دیا گیا ہے، غریب ترین شہریوں کے لیے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا،ایک سے 50 یونٹ، پھر ایک سے 100 یونٹ اور 200 یونٹ تک اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہاکہ ملک کے برآمدی شعبے کو خطے کے ممالک کے مساوی بجلی و گیس ٹیرف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں توانائی کا بحران ہے، کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ غریب طبقے کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے، جولائی میں بارشوں سے پن بجلی کی پیداوار ہوا ہے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 26 جولائی سے بجلی ٹیرف میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جون میں اوسط ٹیرف 21 روپے 50 پیسے فی یونٹ تھا۔خرم دستگیر خان نے کہاکہ دسمبر تک یہ ٹیرف 24 روپے 50 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا، دسمبر کے بعد امید ہے کہ بجلی ٹیرف میں کمی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں