”پہلے مولانا فضل الرحمن کو راضی کرو پھر بھارت سے مورتیاں منگواؤ،“وزیر اعظم کا ڈاکٹر رامیش کمار کو جواب
اسلام آبادپہلے مولانا فضل الرحمن کو راضی کرو پھر بھارت سے مورتیاں منگواؤ،“وزیر اعظم شہباز شریف کا تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار کو جواب۔منگل کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں رکن کمیٹی ڈاکٹر رامیش کمار نے شکوہ کیا کہ موجودہ حکومت بھارت سے ہندو برادری کیلئے مورتیاں منگوانے کی بھی اجازت نہیں دے رہی۔ اس حوالے سے جب میں نے وزیر اعظم پاکستان سے بات کی تو انہوں نے کہاکہ پہلے مولانا فضل الرحمن کو راضی کرو اس کے بعد مورتیاں منگواؤانہوں نے کہاکہ اس سے قبل میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی یہی مطالبہ کیا تھا مگر انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پہلے مولانا کو راضی کرو۔
Load/Hide Comments


