اوتھل، تین دن سے پھنسے مسافر ایک پلیٹ سالن ہزار روپے میں خریدنے پرمجبور

اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل میں تین دن سے پھنسے مسافروں کو ایک پلیٹ سالن ہزار روپے کا ملنے لگا۔ بھوک و پیاس سے مسافروں کی حالت غیر، اوتھل انتظامیہ غائب۔ اوتھل شہر سے ملحق لنڈی پل کو سیلابی ریلہ تین دن قبل بہاکر لے گیاتھا جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان رابطہ منقطع ہوچکی ہے۔ دونوں جانب ہزاروں مسافروں پھنسے ہوئے بے یارو مددگار ہیں۔ بھوک اور پیاس سے نڈھال مسافروں نے این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ کو غفلت پر مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ مسافروں کے مطابق گزشتہ روز پانی خشک ہونے کے باوجود انتظامیہ راستہ بحال کرنے کے لیے نہیں پہنچی۔ اگر ایک ٹریکٹر کے ذریعے بھی کام چلاتے تو کوئی متبادل راستہ بن سکتا تھا لیکن انتظامیہ مسلسل غفلت کا مظاہرہ کرتی رہی۔ مسافروں کی جانب سے احتجاج کے بعد چھ بجے ایک ٹریکٹر پہنچا اس وقت تک بارش پھر سے شروع ہوگئی تھی جس کے باعث امدادی کام میں رکاوٹ پیش آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں