مذاکرات ترک نہیں کیے، مغربی ممالک بحران پیدا کررہے ہیں، ایرانی صدر
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مغربی ممالک پر جوہری مذاکرات میں بحران پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات ترک نہیں کیے، ایران کا موقف منطقی اور عقلی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران نے مذاکرات ترک نہیں کیے، مغربی ممالک مذاکرات کے دوران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں فیصلہ جاری کرکے ان مذاکرات میں بحران پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات کے نتائج تک پہنچنے کے لیے دوسرے فریق کی مرضی زیادہ اہم ہے جبکہ ایران کا موقف منطقی اور عقلی ہے۔
Load/Hide Comments


