بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علمی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے بالخصوص بلوچستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے، اسلامک ریلیف پاکستان اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی(بیوٹمز)کے مشترکہ تعاون سے پاکستان میں بدلتی ماحولیاتی تبدیلی کے ایجنڈے پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا اسلامک ریلیف پاکستان کے جانب سے سمینار کے انعقاد کا مقصد ملک اور صوبے کو درپیش ماحولیاتی مسائل سے متعلق سائنسی بنیادوں پر پالیسی سازی کیلئے راہ ہموار کرنا تھا سمینار میں بلوچستان کے مختلف شعبوں جات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر ظہور بازئی وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف لورالائی ،کامران مرتضی ڈائریکٹر ماحولیاتی تبدیلی،عیسیٰ طاہر(ایریا پروگرام مینیجر اسلامک ریلیف بلوچستان)ڈاکٹر گہورام ملگانی)چیرمین انوارمینٹل سائنس ڈپارٹمنٹ بلوچستان)، ڈاکٹر عطاالرحمن مہتمم(امام جامعہ مسجد عبدالعزیز،کوئٹہ) نے شرکت کی۔اسلامک ریلیف پاکستان اور بیوٹمز کے تعاون سے منعقدہ سمینار میں شرکت کرنے والے تمام شرکا نے مشترکہ طور پر حکومت بلوچستان سے مطالبہ کی کہ صوبہ بلوچستان کو درپیش ماحولیاتی مسائل سے متعلق حکومت جامعہ حکمت عملی کی تشکیل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر غور کریں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات سے عوام اور ملک کے جغرافیہ کو بچایا جاسکے۔


