این ایچ اے نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سروے کا فیز ون مکمل کر لیا‘مراد سعید

لاہور:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سروے کا فیز ون مکمل کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مراد سعید نے کہا کہ قومی ادارہ این ایچ اے منصوبوں کی وقت پر تکمیل اور نئے منصوبوں کے آغاز کے ساتھ تیزی سے جدت کی راہ پر گامزن ہے، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سروے کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا ہے جس سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت کے آنے کے بعد این ایچ اے کی آمدن میں 73 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سروے منصوبہ رائٹ آف وے سے استفادے کے لحاظ سے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ این ایچ اے نے گزشتہ برس جون میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سروے اور جیو ڈیٹا کا کام شروع کیا تھا، اس سلسلے میں راولپنڈی سے کھاریاں منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا کام مکمل ہو چکا، باقی سڑکوں اور فیز 3 کا کام 2020 میں ہی مکمل کیا جائے گا۔وزیر مواصلات کے مطابق منصوبے کا 1819 کلومیٹر فیز 1 کراچی، ملتان، لاہور اور پشاور پر مشتمل ہے، کمرشل پوائنٹس کا اندراج مکمل کرتے ہوئے 12500 نوٹس جاری کیے گئے، این ایچ اے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ جے آئی ایس سروے کا آغاز کیا گیا ہے۔مراد سعید نے بتایا کہ این ایچ اے نے ہکلہ، ڈی آئی خان پراجیکٹ میں ای بلنگ کا بھی آغاز کیا تھا، ادارے نے خود احتسابی سے 11 ارب سے زیادہ کی ریکوری کی تھی، اب تک این ایچ نے ریونیو میں 73 فیصد اضافہ کیا اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی تکمیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں