واشک،نااہل صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے، چیئرمین یوتھ فورم

واشک (انتخاب نیوز) یوتھ فورم کے مرکزی چیئرمین احسان الہی نے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ مون سون کے بعد پیدا شدہ صورتحال کسی المیہ سے کم نہیں جس سے صوبائی حکومت اور سول ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی لوگوں کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو یہ بات سمجھ ہی نہیں آرہی کہ وہ کیا کرے جو کہ ان کی سب سے بڑی نااہلی کی ثبوت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ یہی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمارے صوبے میں احساس محرومی اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے اور یہی نمائندے جو کہ اربوں کے فنڈز ٹھیکے ٹینڈروں میں ٹھیکہداروں کے ساتھ ملی بگت کرکے کرپشن کے نذر کرکے آئندہ کے انتخابات میں بذریعہ پیسہ ووٹ لیتے ہیں جس میں قوم پرستوں سے لیکر مذہب پرستی کے لبادے میں چھپے سوداگر بھی شامل ہیں، اگر ان ہی فنڈز کو صیحح معنوں میں اور انجینئرنگ اصولوں کے مطابق ڈیمز بندات اور شہروں کے سیوریج پہ خرچ کیا جاتا تو نقصات اول تو نہ ہوتے یا بہت کم ہوتے، انھوں نے کہا موجودہ حکومت نہیں اس سے پہلے سابقہ جتنے بھی حکومتیں رہی ہیں یا اسی طرز پہ آئندہ جتنی حکومتیں ہونگی ان سے صوبے میں کسی قسم کی بہتری نہیں آئیگی، انھوں نے آخر میں کہا کہ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ ہر مصیبت میں لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں اور اب بھی پورے صوبے میں جتنے بھی ریسکیو آپریشن ہورہے ہیں یا امداد دی جارہی ہے وہ افواج پاکستان کی جانب سے ہورہی ہیں جوکہ زمین پہ نظر بھی آرہی ہیں جبکہ صوبائی حکومت و اس سے منسلک سول ادارے یا تو بیانات میں نظر آتے ہیں یا صوبائی حکومت کے سربراہ وزیر اعلی صرف ہیلی کاپٹر پہ آسمان میں نظر آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں