میزئی اڈا، صوبائی وزیر خوراک زمرک اچکزئی کے قافلے پر فائرنگ
قلعہ عبداللہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے قافلے پر میزئی اڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، محافظوں کی جوابی کاروائی سے زمرک خان اچکزئی واقعہ میں محفوظ ہے۔ یاد رہے صوبائی وزیر زمرک خان آج ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ بارشوں سے متاثرہ گاؤں کلی لمڑان اور دیگر کے دورے پر تھے۔ پرامن سیاسی لوگوں پر حملے باعث تشویش ہیں، حکومت شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی ایف سی اس واقعے کا نوٹس لے۔
Load/Hide Comments


