ظہیر بلوچ کی بازیابی پر خوش ہیں، مجھ پر اہلخانہ کو سڑکوں پر لانے کا الزام غلط ہے، ماما قدیر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ظہیر بلوچ کی بازیابی پر ہم سب خوش ہیں۔ آج ظہیر اور اْنکے اہل خانہ کی پریس کانفرنس کے دوران غلام حیدر نامی ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ ماما قدیر نے ظہیر کے اہل خانہ کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا جو سراسر غلط ہے۔ ظہیر کے خاندان نے خود ہم سے رابطہ کرکے اْنکا کیس وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس درج کرایا۔
Load/Hide Comments


