مستونگ سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار، سی ٹی ڈی کا دعویٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2کارندوں کوگرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روزسی ٹی ڈی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے شیرین میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان رحیم بخش اور بھاول خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی تحویل سے بارودی موادبھی برآمد کیا گیا جس پر سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے کالعدم تنظیم سے وابستگی کی تصدیق کی ہے، تنظیم کے مختلف نیٹ ورکس کے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں، ملزمان نے 29 مئی 2015 کومستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں 20 مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کرنا اعتراف کیا۔
Load/Hide Comments


