ڈیرہ بگٹی، پھیلاوغ میں سیلابی ریلے میں ڈیڑھ سالہ بچہ بہہ گیا

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) تحصیل پھیلاوغ میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے سبب کنہال ندی کے سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈیڑھ سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ کنہال ڈیم کے اسپیل ویز کو نقصان کی خبر ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ایم ایم ڈی حکام نے بلڈوزرز کی مدد سے پانی پر قابو پالیالیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ میں شدید بارش کے باعث کنہال ندی کے سیلابی ریلے میں بہہ کر ماں کے ہاتھوں سے پھسل کر ڈیڑھ سالہ بچہ بہہ گیا بعد ازاں علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش کو پانی سے نکال لیا بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ گواران ولد بجار امیرزئی مسوری بگٹی کے نام سے کی گئی جو کہ پھیلاوغ کا ہی رہائشی تھا جبکہ دوسری جانب مسلسل شدید بارشوں کے باعث کنہال ڈیم کے اسپیل ویز کو شدید نقصان پہنچنے کے سبب ڈیم کے حفاظتی بندھات سے پانی کی رسا شروع ہوگئی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی مدثر قیصرانی اور محکمہ ایم ایم ڈی کے حکام نے بلڈوزر کی مدد سے بروقت کاروائی کرکے پانی پر فی الوقت قابو پالیا جبکہ آخری اطلاعات آنے تک حفاظتی انتظامات کے تحت کام کا سلسلہ جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں