پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جمال رئیسانی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے زیارت سانحے میں ملوث افراد کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جارہے ہیں اور جو لوگ پاکستان کیلئے جانیں قربان کریں، ان کیلئے ایسا کیوں نہیں کیا جاتا؟۔ کوئٹہ میں اس حوالے سے احتجاج کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ڈی سی آفس کے سامنے سے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ ان کے ورثاء کو انصاف مل سکے۔
Load/Hide Comments


