کیچ، ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 6 مشتبہ افراد ہلاک

کیچ (انتخاب نیوز) کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 6 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ جاں بحق جبکہ نائیک میر زحمد زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر کے نزدیک کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 6 افراد ہلاک جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق حوالدار کا تعلق کے پی کے علاقے لکی مروت سے ہے۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے باعث مشتبہ افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں