لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل غیر معینہ مد ت تک کیلئے روک دیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا عمل غیر معینہ مد ت تک کے لئے روک دیا گیا، صوبائی الیکشن کمشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ذرائع آمد و رفت معطل ہونے اور سڑکوں،پلوں اور دیگر املا ک کو نقصانات پہنچنے اور عوام کی آمد و رفت محدود ہونے کی وجہ سے ضلع لسبیلہ میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کا جاری عمل روک دیا ہے حالات بہتر ہونے پر الیکشن کا عمل دوبارہ وہیں سے شروع کیا جائیگا جہاں سے روکا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں