کوئٹہ، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذاکرات ناکام، دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت واقعے کیخلاف کوئٹہ میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کے شرکاء سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل حکومتی وفد کوئٹہ میں مظاہرین سے مذاکرات۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمی دین بلوچ نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے، اس وقت وزیر نور احمد، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، سکندر عمرانی، کمشنر سہیل الرحمن حکومت کا پیغام لے کر آئے۔ ہمارا مطالبہ آئینی ہے، لاپتہ افراد کے زیر حراست قتل اور انکاونٹرانسانیت سوز عمل تھا، جسکا نتیجہ اور آئندہ ایسے واقعات روکنے کی اعلیٰ سطح پر یقین دہانی کرائی جائے۔ حکومتی مذاکراتی وفد نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ لہٰذا بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


