میر شیراحمدبنگلزئی پر دن دیہاڑے حملے نے حکومتی اقدامات کی پول کھول دی، نواب ثناء اللہ زہری

اسلام آباد/خضدار:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے بیان میں پارٹی رہنماء میر شیراحمدبنگلزئی پر قاتلانہ حملہ اور انہیں زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک قبائلی اور سیاسی رہنماء پر دن دیہاڑے حملہ کرکے انہیں جان سے مارنے کی کوشش نے حکومت کی حفاظتی اور سیکورٹی قدامات کی حقیقت کا پول کھول کر رکھ دی ہے اس ماہ مقدس میں بھی سیاسی و قبائلی شخصیات محفوظ نہیں ہیں تو کب محفوظ ہونگے۔ پارٹی رہنماء میر شیر احمدبنگلزئی پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل اور قیام امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حکومت فوری طور حملہ کرنے والوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کو قرار واقعی سزا سے دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) خضدار کے سینئر نائب صدرعید محمد ایڈووکیٹ سے ٹیلفونک گفتگو اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کہنا تھا پارٹی رہنماء میر شیر محمد بنگلزئی ایک سیاسی ورکر اور سیاسی و قبائلی رہنماء ہیں ان پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ شرپسندوں کی جانب سے کوئٹہ جیسے پوش علاقے میں ایسے موقع پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ جب وباء کی وجہ سیبازار اور روڈوں پر عام لوگ کم اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار زیادہ نظر آتے ہیں۔ یہ قاتلہ حملے کا واقعہ حکومت کی سیکورٹی انتظامات کی ناقص صورتحال کی کو عیاں کررہاہے۔ مسلم لیگ(ن) کے ورکرز اس واقعہ پر غم و غصے کا شکار ہیں اور حکومت کی حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر سوال اٹھارہے ہیں۔ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر ٹھوس اقدامات اٹھائے، اور میر شیر احمد بنگلزئی پر حملے کے محرکات کی تہہ تک جاکر ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں