وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ۔ وزیراعظم شہبا زشریف نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کا فضائی دورہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی ملاقات، وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں ہر ممکن ریلیف اور مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کے ہمراہ دورے میں وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو بھی ہمراہ تھے۔ اپم پی طار خان مگسی اور نادر خان نے مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments


