احتجاجی ریلی کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے دھرناجاری ہے سمی دین بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت واقعے کیخلاف بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمی دین بلوچ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جوق در جوق اس دھرنے میں شرکت کرکے اپنی انسان دوستی کا ثبوت دیں، جو کوئٹہ میں موجود نہیں ہیں وہ سوشل میڈیا پر ہماری مہم کا حصہ بنیں۔ اپنے لیے، اپنوں کے لیے، انکے لیے بھی جو اس وقت کوئٹہ میں ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ نہیں کھڑے ہیں۔ ہم لڑیں گے اپنے لیے، آپکے لیے، آنے والی نسلوں کے لیے، اذیت گاہوں میں قید ان پیاروں کیلئے جن سے زندہ رہنے کاحق چھینا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں