کابل، کھیل کے میدان میں راکٹ حملہ، داعش کا ایک رکن گرفتار

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں راکٹ حملہ، شیرپور کے علاقے میں ایک کھل کے میدان میں راکٹ فائر کیا گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ راکٹ حملے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان پر چھاگئے۔ حملے میں کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، نہ ہی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حوالے سے افغان پولیس تفتیش کررہی ہے۔ علاوہ ازیں افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے لوگان صوبے سے داعش کے ایک رکن کو گرفتار کرلیا۔ مشتبہ شخص نے اپنی شناخت چھپانے کے لئے نیا شناختی کارڈ بنوایا اور اس میں اپنی تاریخ پیدائش اور نام بھی تبدیل کردیا۔ افغان سیکورٹی فورسز گرفتار مشتبہ شخص سے تفتیش کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں