کوئٹہ تا کراچی شاہراہِ آمدورفت کیلئے بحال کردی، این ایچ اے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی این ایچ اے کے جاری کردہ بیان میںکہاگیاہے کہ کوئٹہ تا کراچی N-25 شاہراہِ تمام قسم کی آمدورفت کے لیے 30 جولائی سے بحال کردی گئی ہے۔ لنڈا پل بمقام اوتھل مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بھاری گاڑیوں کے لیے بند تھا، آج 10 بجے 1 میٹر ڈایہ پائپ لگوا کر بھاری گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ خضدار رتوڈیرو M-8 شاہراہِ 35 کلو میٹر تک تمام قسم کی آمدورفت کے لیے صاف کردی گئی ہے، کھوری تا کرک 30 کلومیٹر حصہ آمدورفت کے لیے شدید بارشوں اور سیلاب نہ رکنے کی وجہ سے بند ہے۔ این ایچ اے کی مشینری اس حصے کی بحالی کے لئے چوکس کھڑی ہے۔ سیلاب کے رکنے پر فوراً کام شروع ہوگا۔ گوادر، تربت، ہوشاب ایم 8 شاہراہِ تمام قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ این ایچ اے کے مطابق آواران، ہوشاب شاہراہِ منصوبہ جو بارشوں سے پہلے ہی زیر تکمیل تھا کو مقامی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں