کوئٹہ:اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کاروائی، 44کلو گرام مارفین بر آمد
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کاروائی، 44کلو گرام مارفین بر آمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پیر کو اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کوئٹہ کے علا قے مغربی بائی پاس پر موٹرسائیکل کا پیچھا کیا گیا جس پر ملزم موٹرسائیکل لاوارث چھوڑ کر موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل پر لدی 44 کلوگرام مارفین بر آمد کر لی گئی۔ترجمان کے مطابق منشیات اور موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات جا ری ہیں۔
Load/Hide Comments


