وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنا عمران خان کی پست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، امتیاز شیخ
کراچی (ویب ڈیسک) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عمران خان کے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی کرسی پر بیٹھنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی صاحب عزت شخص کسی اور کی کرسی پر بیٹھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا، صوبائی وزیر نے عمران خان اور پرویز الٰہی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران خان کو کرسی کی کتنی ہوس ہے، انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حرکت پست ذہنیت کی عکاس ہے اور انھوں نے عثمان بزدار کی طرح پرویز الٰہی کو بھی ڈمی وزیراعلیٰ ہونے کا پیغام دیا ہے۔
Load/Hide Comments


