پشین میں 3.8 شدت کے زلزے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پشین (انتخاب نیوز) پشین میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشین شہر اور ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح 8بجکر 32منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کی گہرائی 10کلومیٹر جبکہ مرکز پشین سے 48کلومیٹر پر واقع ضلع زیارت کا پہاڑی علاقہ تور زاور تھا۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load/Hide Comments


