بھارت،سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی کی پھندا لگی لاش برآمد

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ راما راو¿ کی 57 سالہ بیٹی پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور ٹی ڈی پی کے بانی این ٹی راما راو¿ کی بیٹی کی پھندا لگی لاش حیدر آباد میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاش کو متوفیہ ماہیشوری کی بیٹی نے پنکھے سے لکٹا دیکھا جس کے بعد راما راو¿ کے داماد اور گھر کے دیگر افراد نے کمرے کا دروازہ توڑ کر لاش کو نیچے اتارا اور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ خودکشی کی دفعہ 174 کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں