چین کے سخت انتباہ کے باوجود نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان لینڈ کرگیا

ملائیشیا (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں۔ اے ایف پی نے دعویٰ کیا کہ نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان لینڈ کرگیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی نینسی پلوسی کا طیارہ تائیوان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی اسپیکر ملائیشیا سے تائیوان پہنچی ہیں، اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔ چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے حالیہ ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی آگ سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، چین تائیوان میں امریکی نقل و حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، امریکا بدمعاشی کی سیاست پر گامزن ہے، نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کا اختتام امریکیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں