چار روز قبل بیوی کو طلاق دینے والے نوجوان کی گلے میں پھندا لگا کر خودکشی

کراچی (انتخاب نیوز) بیوی کو طلاق دینے والے نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف عیدگاہ مسجد کے قریب مکان نمبر 71/4 سے 25 سالہ محمد احمد ولد محمد ادریس کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی احمد کی 5 ماہ قبل پسند کی شادی ہوئی تھی گھریلو جھگڑوں کے باعث متوفی نے 4 روز قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی، متوفی احمد کاسمیٹک کا کام کرتا تھا، دوپہر ڈیڑھ بجے احمد کا بھائی اسکو اٹھانے گیا تو دروازہ بند تھا، بھائی دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوا تو احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، احمد بیوی سے علیحدگی کے بعد سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس نے خود کشی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں