سیکورٹی فورسز کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے دو بیٹے جاں بحق، ایک زخمی حالت میں زیر حراست، ثناء اللہ شاہوانی

خاران (نامہ نگار) خاران کے سیاسی رہنما حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات خاران شہر میں فوسرز کی جنگل روڑ میں حاجی ثناء اللہ شاہوانی نامی شخص کی گھر پر چھاپہ، چھاپے کے دوران فائرنگ سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں حاجی ثناء اللہ شاہوانی کے دو بیٹے عامر اور عمران زخمی ہوئے،سیکورٹی فورسز انہیں زخمی حالات میں جبکہ انکے چھوٹے بھائی عرفان کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ عامر اور عمران کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ سے ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کی باقاعدہ کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں