پنجاب حکومت کیلئے 18رکنی کابینہ کی منظوری، (ق) لیگ کی چھٹی
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 18رکنی کابینہ کی منظوری دےدی تاہم حیران کن طور پر مسلم لیگ (ق) کو ایک بھی وزارت نہیں دی گئی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے عمران خان کی جانب سے کابینہ کی فہرست پنجاب قیادت کو موصول ہو گئی جس میں پہلے مرحلے میں 18وزراءحلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے لئے مرتب کی گئی کابینہ فہرست میں اتحادی مسلم لیگ (ق) کا ایک بھی وزیر شامل نہیں رکھا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر مسلم لیگ (ق)کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوںنے اس حوالے سے قیادت کو بھی آگاہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


