مجھے اپنے کھرب پتی بیٹے ایلون مسک پر فخر نہیں، والد ایلون مسک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے کہا ہے کہ انہیں اپنے کھرب پتی بیٹے پر فخر نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرویو میں ایرول مسک نے کہا کہ ان کا 49سالہ بیٹا کمبل مسک ایلون کا چھوٹا بھائی ان کا فخر اور خوشی تھا۔ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے ارب پتی بیٹے پر فخر نہیں ہے کیونکہ مسک کے پورے خاندان نے طویل عرصے سے بہت سی چیزیں حاصل کی ہیں۔ٹیسلا کے سربراہ اور مسک خاندان کے باقی افراد کے بارے میں ایرول نے اپنے ارب پتی بیٹے کی کامیابی کو کم کہا اور اس کی جسمانی اور ظاہری شکل پر تنقید کی۔ایلون مسک کے والد نے کہا میں جانتا ہوں کہ یہ پاگل لگتا ہے، لیکن ہم ایک خاندان کے طور پر ایسا ہی سوچتے ہیں۔ وہ اب 50 سال کا ہے اور میں اب بھی اسے ایک چھوٹا لڑکا سمجھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں