پنجگور، سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ

پنجگور (این این آئی) پنجگورکے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائر کیا گیا راکٹ دیوار میں لگ کر دھماکے سے پھٹ گیا۔ بدھ کو پنجگور کے علاقے سندے سر میں نامعلوم افراد نے ایف سی ناکے پر ایک راکٹ فائر کیا جو قریبی دیوار میں لگ کر دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اورایف سی موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کوگھیرے میں لیکر مزیدکارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں