پنجاب کی عدالتی حکومت پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا رہی ہے، مریم نواز
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی عدالتی حکومت پولیس اہلکاروں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے، ملک وقوم کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو میرا سلام عقیدت۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو میرا سلام عقیدت۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے وہ اہلکار اور افسران جنہیں فرض کی ادائیگی کی پاداش میں پنجاب کی عدالتی حکومت چن چن کے نشانہ بنا رہی ہے ان کو بھی خراجِ تحسین۔
Load/Hide Comments


