کوئٹہ،جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز)شہباز ٹاؤن فیز تھری میں جائیداد کے تنازع پر ایک بھائی نے خنجر کے وار کرکے بھائی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق شہباز ٹاو?ن فیز تھری میں رہائش پذیر عبدالرشید کے دو بیٹوں میں جمعرات کی شب جائیداد پر جھگڑا ہوگیا ایک بھائی نے خنجر کے وار کر کے دوسرے بھائی افضل رشید کو قتل کر دیا۔اورفرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


