ایمن الظواہری پر پاکستان سے حملہ نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر کریش حادثہ تھا، بابر افتخار

راولپنڈی (انتخاب نیوز) فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے عالمی کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کی وضاحت کے بعدکسی بیان کا ت±ک نہیں بنتا، ایمن الظواہری پر حملے کے حوالے سے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر فلڈ ریلیف کی کارروائیوں میں مصروف تھا اور کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی خود فلڈ ریلیف کی نگرانی کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں