بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبے میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ایک رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سے صوبے کے 22 مختلف اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں ان رابطہ سڑکوں کی تعداد 342 ہے جو کہ تقریبا 459 کلومیٹر بنتی ہے متاثرہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بروقت بحالی ایک چیلنج سے کم نہیں تھا لہذا محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام ضلعی آفیسران کو اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ ہمہ وقت تیار اور متاثرہ سڑکوں اور پلوں کی بروقت بحالی کے ہدایات دی گئی اب تک ان 342 مختلف رابطہ سڑکوں میں سے 268 رابطہ سڑکوں کو مکمل بحال کیا گیا ہے اور 74 رابطہ سڑکوں پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اسی طرح صوبے کے مختلف پل جو کے متاثر ہوئے ہیں ان کی کل تعداد 47 ہے اور 45 مختلف متاثرہ پلوں کو مکمل بحال کیا گیا ہے اس تمام بحالی کے کام میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 206 مختلف قسم کی مشینری استعمال ہورہی ہے اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر نگرانی روزانہ کی بنیاد پر بحالی کے کام کا جائزہ لیا جا رہا ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ متاثرہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بروقت بحالی میں کوئی تاخیری حربے استعمال نہیں ہوں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں کوئی خلل پیش ناہو انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ مواصلات و تعمیرات بحالی کے کام میں ہراول دستے کا کردار نبھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمان کھیتران اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ سیلاب متاثرین کے بحالی کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی نہیں ہونی چاہیئے اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام میں مزید تیزی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں