کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 7 افراد کو زخمی کردیا گیا۔ واقعات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی الٰہیہ مسجد سیکٹر 50-Cکے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے 30 سالہ شعیب ولد اشتیاق کو زخمی کردیا گیا۔سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ سہیل شدید زخمی ہوگیا۔سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں فائرنگ سے 50 سالہ عبدالمجید ولد اللہ رکھیوزخمی ہوگیا، مضروب کو سینے پر گولی لگی ہے ۔ناظم آباد کے علاقے میں نفسیاتی اسپتال کے قریب فائرنگ سے 32 سالہ احمد ولد عبدالغفار زخمی ہوگیا۔ لانڈھی کے علاقے میں چراغ ہوٹل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے 30 سالہ مہتاب ولد یعقوب کو زخمی کردیا گیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپرہائی وے سروس روڈ پر واقع بینک میں فائرنگ کرکے 32 سالہ آفتاب احمد ولد رحمت خان کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق بینک کے اندر فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود قائد آباد مکہ ٹاؤن گیٹ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 35 سالہ ناصر اقبال ولد علی شاہ کو زخمی کردیا۔ گارڈن شومارکیٹ پر رکشہ اسٹینڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 24 سالہ احمد رضا ولد رمضان زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں