کھلے سمندر میں الٹنے والی لانچ کے آٹھوں مچھیرے محفوظ رہے، لانچ ساحل پر لانے میں کامیاب
کراچی (انتخاب نیوز) ابراہیم حیدری کے علاقے سے مچھلی کے شکار کے لیے جانے والی المصطفیٰ نامی لانچ تیز ہواؤں کے باعث کھلے سمندر میں الٹ گئی، لانچ پر سوار ناخدا راشد ولد سلیمان، شیراز، مرتضیٰ، کارو، سلمان، علی اکبر، محسن اور رفیق محفوظ رہے۔ لانچ الٹنے کی اطلاع ملنے کے بعد فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئیں تھیں، حادثے کا شکار ہونے والے تمام ماہی گیر الٹی ہوئی لانچ کے ہمراہ کمال مہارت کے ساتھ کلفٹن کے ساحل پر پہنچ گئے، ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے محفوظ رہنے والے ماہی گیروں کو مبارکباد دی اور موجودہ موسمی حالات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Load/Hide Comments


