ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کےلئے 6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کےلئے 6رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر آمنہ بیگ اس تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ہوں گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا تھا جن میں محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد انکوائری میں شامل ہوئے۔ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان نے ایف آئی اے کو ابتدائی بیانات قلمبند کرادیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں