بلوچستان میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیس رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیس سامنے آگئے جسکے بعد کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے صوبے میں کورونا پھیلنے کی شرح 1.56 فیصد رہی۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 320 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 5 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 71 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں بلوچستان میں مجموعی کیسز کی تعداد 35 ہزار 849 رہی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 35 ہزار 417 ہے کورونا کے باعث اب تک 378 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ کے کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 54 ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں