بلوچ قوم کو اپنی بقاء کیلئے متحد ہونا پڑے گا، مالک بلوچ

پسنی (بیورورپورٹ) معروف علاقائی شخصیت میر بشر عصا نے اپنے فیملی اور ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،بلوچ قوم کی بقاء نیشنل پارٹی میں ہے اب ہمیں کسی بھی صورت استعمال ہونا نہیں ہے میراقبال عصا اور دیگر خطاب تفصیلات کے کپر اور ریکپشت پراھگ محلہ کے معروف علاقائی شخصیت میر بشرعصا،میر اقبال عصاء،ولی دین محمد،صابر برات،طارق جلال،خدابخش،ملا حضور بخش،ملا لعل بخش سمیت متعدد لوگوں نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیرارعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس سلسلے میں پسنی کے وارڈنمبر7 پراھگ محلہ میں میر بشیر عصا کے گھر پر ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین،میر رحمت صالح،واجہ ابوالحسن،میر اشرف حسین،میڈم طاہرہ خورشید،جان محمد بلیدی،شکیل احمد ایڈوکیٹ،آدم قادر بخش،محمد جان دشتی،فیض نگوری،مجیدعبداللہ،سلام اللہ،محسن بھٹو،یوسف عبدالرحمان،حکیم بلوچ،خدابخش سعید اور بی ایس او کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔جلسہ عام کی شروعات میں عارف شناس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکری کمیونٹی کے ووٹوں کو ہروقت استعمال کیا گیا لیکن مراعات اور سہولیات صرف ایک طبقے تک محدود رہی جبکہ زکری کمیونٹی کے لوگ آج تک بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔جلسہ سے میر اقبال عصا ء نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ہم نے ہروقت مختلف مزہبی شخصیات کے کہنے پر اْنکی حمایت یافتہ پارٹی اور امیدواروں کو ووٹ دیا لیکن اس کے بدلے ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ ریکپشت وارڈ نمبر 7 میں کہنے میں تمام شخصیات کا آبائی علاقہ ہے لیکن یہاں پر بجلی کی سہولیات نہیں،پانی کی سہولیات نہیں،اسکولوں میں بچوں کو پڑھانے کے لیے ٹیچر میسر نہیں ہے لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم کسی کو بھی سودابازی کرنے نہیں دینگے ہم اپنے ہر فیصلے خود کرینگے انہوں نے کہا بارشوں نے پورے کلانچ کو تباہ کردیا ہے لیکن بلڈوزر کے گھنٹے مخصوص لوگوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں پورا کلانچ پانی صحت اور بجلی سے محروم ہے۔جلسہ عام سے آدم قادر بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتوں نے ہمارے دلوں میں ایک انجانا خوف بٹھا دیا ہے لیکن میں یہ بات وثوق سے کہتا ہوں کہ آپ لوگ میدان میں آئیں کوئی بھی طاقت آپ لوگوں کے سامنے دیوار نہیں بن سکتا اگر کوئی دیوار بنے گا تو نیشنل پارٹی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر اْس دیوار کو گرا دیگا۔جلسہ سے میر رحمت صالح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے آپ لوگوں کی جماعت ہے اس میں شامل۔ہوکر آپ لوگوں نے بلوچستان کے ساتھ اپنی دوستی اور محبت کو مزید مستحکم کردیا ہے۔جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جان محمد بلیدی نے خطاب کیا اور کہا کہ پسنی کے غیور عوام جس طرح سے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختار کر رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے عوام دوغلی سیاست اور جھوٹے نمائندوں سے تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ورکر ہی پارٹی کے اصل لیڈر ہیں نیشنل پارٹی میں کوئی بھی سردار نواب اور جاگیردار نہیں نیشنل پارٹی اپنے غریب،دہکان،بزگر اور ماہی گیروں کی جماعت ہے۔جلسہ سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کیا اور کہا کہ اصل سیاست اپنے عوام کی خدمت اور عوام کے اندر رہنے کا نام ہے انہوں نے کہا جو لوگ سینکڑوں گاڑیوں اور وی آئی پی پروٹوکول اقر گارڈ پریڈ کے ساتھ ہرجگہ جاتے ہیں بلوچ عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ عوامی خدمتگار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور نیشنل پارٹی کے صدر میں بڑے بڑے دعوی تو نہیں کرسکتا لیکن یہ بات زکری کمیونٹی کے تمام لوگوں کے سامنے روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ کیچ میں زریات شریف کے لیے سب سے زیادہ کام نیشنل پارٹی نے کیا ہے۔انہوں نے کہ یہ کوئی احسان نہیں ہے بلکہ ہم اس کو بلوچ عوام کی ایک خدمت سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے بھی کوئی سیاسی یا زاتی اختلافات نہیں ہے اور ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آکر نیشنل پارٹی کا حصہ بنیں آزمائے ہوئے لوگوں کے چنگل سے نکل کر قومی پارٹی کا حصہ بنیں کیونکہ بلوچ قوم کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ یکجان اور یک قدم ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں