ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکاہے،پرویز الٰہی
لاہور(انتخاب نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے ۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے رکنِ پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان میں صرف دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی منفی سیاست کو دفن کر دیا۔وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ سیاست میں عزت و احترام کے قائل ہیں۔
Load/Hide Comments


