خواتین کی حیثیت و اہمیت سے انکار کرنیوالے جہالت کے اندھیروں سے نہیں نکلے، کلثوم بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کو مکمل و حقیقی سیاست سمجھتی ہے خواتین کی پارٹی میں شمولیت سے سیاسی جماعت کی مکمل و اصل روح کی تعبیر ممکن ہورہی ہے۔نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی سماجی معاشی اور ثقافتی حقوق و اختیارات اور وقار کا نہ صرف بلند و توانا آواز ہے بلکہ اس علم وعمل کا عملی نمونہ ہے پارٹی خواتین کی سیاسی معاشی سماجی حقوق اور مقام کو ممکن بنانا اور ان کو درپیش چیلنجوں کو ہر فورم پر حق کی آوا ز کو بلند کرتی رہے گی۔ نیشنل پارٹی خواتین کے سیاسی سماجی معاشی شعبوں میں شمولیت کو ممکن بنانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کو مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہیں‘یہ بات انہوں نے گزشتہ روز گنج خاتون کی قیادت میں دیگر خواتین کے ہمراہ پارٹی میں شمولیت کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی۔ کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ خواتین کی حیثیت و اہمیت سے انکاری عناصر درحقیقت جہالت کے اندھیرے سے نکلے نہیں آج کی جدید دور میں بھی وہ پسماندگی سے دوچار ہے ہر خاتون کو اپنی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے باہر آنا ہوگی انسانیت کا درجہ عظیم ہے اور اس عظمت میں خواتین کا برابر کردار و مقام ہے اگر کوئی سماج خواتین کو انسانیت کے مقام سے نیچے پرکھتا اور دیکھتا ہے تو وہ سماج روایتی بوسیدہ اور پسماندہ گردشوں میں جکڑا ہوا ہے، بلوچستان میں روایات رہی ہے کہ خواتین کو جتنا ہوسکے اندھیروں میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، خواتین کو اپنے حقوق کی آوا بلند کرنے کیلئے باہر جانے کی اجازت تک نہیں دی جاتی، آج کے اس جدید دور میں بھی اکثر علاقوں میں خواتین اپنے مختلف مسائل کا شکار ہیں، خواتین کی سیاست میں جوق درجوق شمولیت اختیار کرنا خوش آئند ہے، خواتین کے حقوق اور انہیں ہر شعبہ میں بااختیار بنانے کے حوالے سے پارٹی ہر فورم پر ساتھ دے گی۔ نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کو مکمل و حقیقی سیاست سمجھتی ہے خواتین کی پارٹی میں شمولیت سے سیاسی جماعت کی مکمل و اصل روح کی تعبیر ممکن ہورہی ہے نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی سماجی معاشی اور ثقافتی حقوق و اختیارات اور وقار کا نہ صرف بلند و توانا آواز ہے بلکہ اس علم وعمل کا عملی نمونہ ہے خواتین کائنات کا ددرخشان اور روشن ستارہ ہے نیشنل پارٹی خواتین کو بااختیار اور اعلیٰ مقام کو فراہم کرنے کی جدوجہد میں اولین کرادار ادا کررہا ہے۔


