بجٹ میں عام آدمی کا خاص خیال رکھا جائے، عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث سب سے متاثر عام آدمی ہوا لہذا بجٹ میں عام آدمی کا خاص خیال رکھا جائے۔پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی معاشی ٹیم نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات کرنے والوں میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر اور حماد اظہر بھی موجودتھے ۔ ملک میں کرونا، ملکی معاشی صورت حال اور آئندہ بجٹ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ وزیر اعظم ساتھ ہونے والی معاشی ٹیم کی ملاقات میں ملک میں کرونا وباء کی صورت حال، آئندہ بجٹ کی حکمت عملی اور عوام کو دیئے جانے والے ریلیف پیکج پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی ٹیم کے وزیر اعظم کو آئندہ بجٹ سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث سب سے متاثر عام آدمی ہوا لہذا بجٹ میں عام آدمی کا خاص خیال رکھا جائے۔بجٹ میں عام آدمی اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو ریلیف دیا جائے اور قومی امید ہے کہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ 2020-21 پر کام تیز کر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں