کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنے کے 19 روز، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت واقعے کیخلاف کوئٹہ ریڈ زون گورنر ہاؤس کے سامنے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے دھرنا دیے 19 روز ہوگئے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز، بی این پی، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم، بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ ریڈ زون میں دھرنے کو 19 روز گزر گئے۔ مظاہرین کی جانب سے حکومت کو پیش کیے گئے بلوچ لاپتہ افراد کے ماورائے آئین قتل کیخلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت دیگر مطالبات تاحال منظور نہیں کیے گئے۔ 19 روز گزرنے کے بعد بھی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے شرکاء کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات تاحال منظور نہیں کیے گئے۔ دھرنے کے شرکاء نے حکومت اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ زیارت واقعے کیخلاف جوڈیشل کمیشن کا قیام، تمام بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ لاپتہ افراد کو قتل نہ کرنے کی یقین دہانی کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔


