دکی، تحصیل تھل میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی، صحت مراکز میں ادویات ناپید
دکی (انتخاب نیوز) تحصیل تھل چوٹیال میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی، تھل ہیلتھ سینٹرز میں کوئی سہولیات موجود نہیں، ایک سینٹر ہے وہ بھی بند ہے۔ سماجی رہنما فضل الرحمن ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحصیل تھل چوٹیال میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی، تھل ہیلتھ سینٹرز میں کوئی سہولیات موجود نہیں۔ علاقے کے کسی بھی ہیلتھ سینٹر میں ہیضے سے بچاﺅ کی ادویات اور سہولیات موجود نہیں۔ عوام پرائیویٹ کلینک کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، بارشوں کی وجہ سے سارے راستے خراب ہیں، مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال تک پہنچانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی دکی، ڈی ایچ او اور بالا حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ تھل میں ہیضے کی بیماری کے لئے ادویات فراہم کی جائےں۔
Load/Hide Comments


