کمسن اور معصوم بچوں کو لاپتہ کرنا حالات خراب کرنیکی کوشش ہے، آل پارٹیز کیچ

تربت (نمائندہ خصوصی) آل پارٹیز کیچ کا اجلاس کنوینر خلیل تگرانی کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، جسمیں کیچ میں حالیہ تشویشناک واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ گزشتہ چند دنوں سے کیچ کے حالات کو فورسز کی جانب سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیاجارہاہے اور لوگوں کے گھروں پر بھاری نفری کیساتھ رات کی تاریکی میں چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور لوگوں میں خوف وہراس پھیلایا جارہا ہے اور لوگوں کو اٹھاکر اذیت کا نشانہ بناکر چھوڑا جاتاہے جبکہ گزشتہ رات دوکمسن اور یتیم بچوں کو اٹھایاگیاہے ڈنک سے براہمدغ موسیٰ اور بالاچ موسیٰ دونوں کمسن بچے اور نابالغ ہیں، انہیں اٹھاکر لاپتہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اسی گوکدان سے بھی گزشتہ رات دونوجوانوں کو اٹھاکر کے لاپتہ کیا گیاہے ایسے واقعات اور حالات سے پتہ چلتاہے کہ سیکورٹی ادارے منصوبہ بندی کے تحت حالات کو خراب کرنے کوششوں میں مصروف ہیں، آل پارٹیز کیچ چادروچاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے اور لوگوں کو غیر آئینی وغیر قانونی طورپر لاپتہ کرنے کے عمل کی مذمت کرتی ہے اگر سیکورٹی فورسز کا رویہ یہی رہا تو سیاسی جماعتیں خاموش نہیں بیٹھیں گے، بلکہ سخت احتجاج کی طرف جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں